1. ہوم/
  2. نعت/
  3. فاخرہ بتول/
  4. مِری حیات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

مِری حیات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

مِری حیات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں
جو معجزات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

تمام نبیوں کو صدقہ ملا محمد ﷺ کا
جو سب صفات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

اگر نہ ہوتے محمد ﷺ تو کچھ نہیں ہوتا
جو کائنات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

وہ لاشریک ھے اُس کا شریک کوئی نہیں
جو اُس کی ذات کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

اُتر کے عرش سے آتے ہیں حرف کاغذ پر
جو میری نعت کا مرکز ھے وہ محمد ﷺ ہیں

فاخرہ بتول

Fakhira Batool

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔