سُخن کدہ ڈاٹ کام نے اپنے سفر کا آغاز 19 ستمبر2016کو شروع کیا اور اس مختصر ترین عرصے میں ہم بہترین لکھاریوں اور بہترین قارئین کے حامل ہو چکے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے قارئین تک بہترین سخن ور پہنچائیں اور ہم بہترین انداز میں آپ تک مواد پیش کریں۔ اس سلسلے میں ہمیں آپکی مسلسل توجہ اور تجاویز کی ضرورت رہے گی۔
سُخن کدہ ڈاٹ کام تمام لکھاریوں کے لئے ایک کاوش ہے جہاں تمام قسم کے لکھنے والے لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ماہر نثر نگار ہیں یا ابھی لکھنے کے ابتدائی مراحل میں ہیں ہم آپ کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے۔ سخن کدہ ڈاٹ کام ان تمام لکھنے والوں کے لئے حاضر ہے جو کالم، نثر، نظم، سفرنامہ، افسانہ، ناولٹ یا مختصر کہانی لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سُخن کدہ ڈاٹ کام آپکی اور آپ سُخن کدہ ڈاٹ کام کی پہچان بنیں۔ اسی لئے ہم نے اس ویب سائیٹ کا نام سخن کدہ رکھا ہے کہ آپ سخنور اسے اپنا گھر سمجھیں۔
برسوں قبل لاہور میں پاک ٹی ہاوس ایک ایک ایسی جگہ تھی جہاں مشہور دانشور، ادیب، شاعر اور اہل قلم اکٹھے ہوا کرتے اور خوب رونقیں جمایا کرتے۔ اب زمانے کے انداز و اتوار بدل گئے ہیں۔ پہلے تو پاک ٹی ہاوس مال روڈ پر واقع تھا مگر اب اس جیسے کئی پاک ٹی ہاوس انٹرنیٹ پر کھل چکے ہیں۔ جہاں دانشور اپنی دنیا بسائے ہوئے ہیں۔
ہمارے اب تک کے سخنور کمال کے سخنور ہیں۔ اس کا اندازہ آپ انکی تحاریر سے لگا لیں گے۔ یہ کارواں دن بہ دن، لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جارہا ہے اور انشاء اللہ سخنوروں کی یہ کہکشاں یوں ہی جھلملاتی رہے گی۔ علم و دانش، شعور و آگہی کے موتی یونہی بکھیرتے رہیں گے۔
آپ ہم سے رابطہ بزریعہ رابطہ فارم یا فیس بک صفحہ یا ([email protected]) پہ ای میل کی صورت کر سکتے ہیں۔