بھارت میں انتہاء پسند مودی اینڈ کو مائنڈ سیٹ کو شکست اور محبتوں کے متوالے سابق کرکٹر سدھو سنگھ کو فتح ملی ہے عمران خان درست کہتے ہیں جو ہار مان لیتا ہے وہ ہار جاتا ہے سدھو نے عمران خان کی حلف برداری کے موقع پر آرمی چیف کی طرف سے سکھوں کے مذہبی پیشوا گرونانک کی سالانہ تقریب میں شرکت کرنے والے عقیدت مند سکھوں کیلئے کرتار پور باڈر کھولنے کی تجویز پر خوشی سے جھوم کر (بغلگیر) جپھی ڈالی تھی جس پر سارے انڈیا میں انتہا پسند مودی مائنڈ سیٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا مگرسدھو نے اس کا تابڑ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنے موقف کا دفاع کیا اور ڈٹے رہے۔ اب وزیراعظم عمران خان کرتار پور پر کاریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس کے ساتھ ہی یہ راستہ کھل جائے گا اور سکھوں کو اپنے مذہبی میلے میں شرکت کیلئے بہت بڑی راحت میسر آئے گی جس پرسدھو سمیت سارے سکھ خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں بھارت میں پاکستان عمران خان جنرل باجوہ زندہ باد کے نعرے گونجے ہیں تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کیا، پاکستان نے دلوں کے ملانے کے بہت بڑے اقدام پر عمل کر دیا ہے اب بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرکے انسانیت کے احترام کا راستہ اختیار کر ے اور مقبوضہ کشمیر آزادکشمیر کے درمیان راستے کھول کر بچھڑے خاندانوں کو ملنے دے مگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلے گورنر راج نافذ کیا اور پھر مودی نے خود یہاں آ کر کشن گنگا (نیلم) ہائیڈرل پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مزید جہلم پر تین مکمل کرنے جبکہ پانچ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے آزادکشمیر پاکستان کو پیاسا کرنے کا تکبر دکھایا اور محبوبہ مفتی فاروق عبداللہ نے مودی کی تعریف حمایت کے حصول میں تمام حدیں پار کر دیں تاکہ فوج کے ذریعے بھرے بکسوں کے انتخابی ڈرامہ کا انکے حق میں فیصلہ ہو جائے مگر مودی سرکار نے ستر سال پہلے سے جاری دھوکہ کھانے والوں کو دھوکہ دینے کا انداز برقرار رکھا اپنے گورنر سیتا ملک سے نام نہاد اسمبلی کو ہی پھانسی پر چڑھا دیا تاکہ بھارت کے انتخابات کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کراتے ہوئے اپنی جماعت اور اپنی حمایت میں سر جھکانے والوں کے بکس پہلے سے بھر کر بھارتی سپریم کورٹ میں مناسب وقت کے انتظار میں زیر کار مقدمہ کا لکھا فیصلہ سنوایا جا سکے یہ کیسے اتفاقات ہیں کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے علاقے میں ایٹمی کیمیائی ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرکے پاک کرنے کی قرار داد کے حق میں 179 ووٹ آئے اور بھارت خطہ کا واحد ملک تھا جس نے مخالفت کی یہ قرارداد اور باڈر کھولنے سمیت اقدامات پاکستان کے سچ اور بھارت کے جھوٹ فراڈ ظلم انتہا پسندی کے ثبوت ہیں جس کے باعث امن انسانیت ترقی خوشحالی برداشت کے حامی اور مخالفوں کی تمیز کرنے میں کوئی مشکل باقی نہیں رہی ہے، عمران خان حکومت پاک افواج اور خصوصاًکشمیریوں کی حق صداقت کی جدوجہد کے جانثاروں کو سچ کی طاقت منوانے کے سفر میں پیش رفت پر مبارکباد بنتی ہے تو سدھو اور ان کی قوم کیلئے نیک جذبات کا اظہار دلوں کی آواز ہے اس موقع پر حکومت پاکستان کو بت مت اور ہندوؤں کے مشترکہ عقیدت کے مقام شاردہ ٹمپل کو بحال کرنے اور راستے کھولنے کا منصوبہ بھی تشکیل دینا چاہیے جس کا مطالبہ مودی سے محبوبہ مفتی نے کیا تھا مگر اس کے بجائے تعریفوں کا جواب رسوائی سے دیا، حکومت پاکستان اس مطالبے کو پذیرائی دیتے ہوئے کرتاس پور کی طرح شاردہ ٹمپل سمیت غیر مسلموں کے مذہبی مقامات کی بحالی و راستے کھولنے کی تجویز پر غور کرے بلکہ عمل کرے۔