علی ولی کی عداوت میں اس قدر نہ بڑھو
علیؑ کا کھا کے علیؑ کی مخالفت نہ کرو
علیؑ کا نام نہ لوں سانس ہی نہیں آتی
کمال کرتے ہو کہتے ہو یا علیؑ نہ کہو
کبھی غدیر کو بھولے ہیں ھم نہ بھولیں گے
جو تم کو یاد نہیں ہے تو دوش ہمکو نہ دو
علیؑ تو وہ ہے خدا جس پہ ناز کرتا رہا
رسول کی ہے علیؑ جان تم کہو نہ کہو
فلک میں کون تھا جو میزبان بن کے ملا؟
سمجھ رہے ہو تو جل جل کے اور اب نہ مرو