(پردے ميں رهنے دو پرده نہ اٹھاو)
حجاب مشرق: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مسلمان صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے پنجاب بھر کے کالجوں میں طالبات کیلئے حجاب لازمی قراردینے کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش گزشتہ روزلاہوربورڈ کے کمیٹی روم میں کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کالجوں میں حجاب کی حوصلہ افزائی کیلئے باحجاب طالبات کو 65 فیصد سے کم حاضری پر 5 فیصد اضافی حاضری کی سہولت ملے گی۔
لاحول ولا قوة، ترجمان پنجاب حکومت كي ترديد پر دلي دكھ هوا كه جب ترجمان نے کہا ہے کہ کالجز میں حجاب لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں یہ وزیر ہائر ایجوکیشن نے خود بیان دیا ہے اور حکومت کی کوئی ایسی پالیسی ہے، نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی حکومت نے حجاب کرنیوالی طالبات کو خصوصی مراعات دینے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔ ہو و۔ اس س زياده دكھ تب هوا جب وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے حکومتی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر کالجز میں حجاب لازمی قرار دینے کی کوئی ایسی بات نہیں ہوئی اورحکومت میں اس سےمتعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا کیونکہ پالیسیاں حکومتی سطح پر بنتی ہیں ذاتی سطح پر نہیں۔
دوسري طرف آصفہ بھٹو زرداری نے طالبات کیلئے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کا پہننا نمبروں پر اثر انداز کیسے ہوسکتا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سوال کیا ہے کہ حجاب لازمی قرار دیئے جانے پردوسرے مذاہب (جبكه حجاب كي ممانعت تو كسي مذهب میں نہیں )کی طالبات کا کیا بنے گا اور اضافی نمبروں کیلئے لڑکے کیا کریں گے؟ جس كي والده محترمه بينظيربھٹو كا حجاب مشهور اور ليجنڈري تھا، الله الله كوئي نام نهاد مولوي بھي نهيں بولا کہ اوڑھني کے تقدس كا قرآن میں كيا حكم اور ذكر هے_
حجاب مغرب: یورپ میں فرانس کے بعد ہالینڈ میں بھی برقع پہننے پر پابندی کا اعلان کردیاگیا ہے۔ ہالینڈ کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال سے برقع، نقاب یا حجاب اورایسے ملبوسات جن سے چہرہ نظر نہ آئے، کے پہننے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس سے پہلے فرانس برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرچکا ہے اور اب ہالینڈ دوسرا ملک ہوگا، جو برقع یا نقاب پر پابندی عائد کرے گا۔ واضح رہے کہ ہالینڈ کی سترہ ملین کی آبادی میں سے ایک ملین آبادی مسلمانوں کی ہے۔
فرانس کے ایوان زیریں نے جولائی۲۰۱۰ءمیں حجاب پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اپریل ۲۰۱۱ء کے دوران پارلیمان کے منظور کردہ قانون کے تحت مسلم خواتین کے مکمل حجاب اوڑھنے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔ یاد رہے کہ فرانس نقاب پر پابندی لگانے والا یورپی یونین کا پہلا رکن ملک ہے؛ چنانچہ اب فرانس میں عوامی مقامات پر، چہرے پر نقاب اوڑھنے والی کسی بھی مسلم خاتون کو مالی جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فرانس کے پارلیمانی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تیار کردہ اس قانون کے تحت، ملک کے تمام اسکولوں، ہسپتالوں، سرکاری ٹرانسپورٹ اور سرکاری دفاتر میں مسلم خواتین کے مکمل حجاب اوڑھنے پر پابندی عاید ہے۔ اور ان مقامات پر حجاب اوڑھ کر آنے والی خواتین کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ نیز جو مرد حضرات اپنی بیویوں، بیٹیوں یا بہنوں کو حجاب اوڑھنے پر مجبور کریں یا جو علماء اس کی تبلیغ کریں، انھیں تیس ہزار یوروتک جرمانے اور ایک سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فرانس میں یورپ کی سب سے بڑی مسلم کمیونٹی رہ رہی ہے۔ اور وہاں مقامی اور غیرملکی تارکین وطن سمیت مسلمانوں کی تعداد ساٹھ لاکھ سے متجاوز ہے۔
حیران کن امر یہ ہے کہ جس معاشرے میں پردے کو معاشرتی تعلقات میں رکاوٹ قرار دے کر ہدف تنقید بنایا جارہا ہے، وہاں کی خواتین میں اسلام اورحجاب کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ یورپ میں برقع وحجاب پر اگرچہ پابندی لگادی گئی ہے؛ مگر وہاں کے دانش وروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے، اس قانون کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے_ حال ہی میں نیو یارک فیشن ویک میں تاریخ میں پہلی بار ملبوسات کی ایک ایسی کلیکشن پیش کی گئی جس میں تمام ماڈلز نے حجاب پہننے ہوئے تھے۔ جبکہ ملبوسات کی معروف کمپنی ایچ اینڈ ایم نے بھی حال ہی میں ایک ماڈل کو حجاب پہننے اپنے اشتہار میں پیش کیا اور ہائی اینڈ ڈیزائنر کمپنی ڈولچے اور گبانا نے بھی حجاب اور عبایا کی ایک نئی لائن متعارف کروائی ہے۔
حجاب الله حجاب پابندی: مجھے اميد نهيں تھي كه نام نهاد اسلامي جمهوريه پاكستان میں يه سب ديكھنا پڑے گا، جبكہ قرآن ميں حجاب، چادر اور اوڑھنی كا حكم بڑا واضح ہے كہ:
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَاۗءِ الْمُؤْمِنِيْنَ يُدْنِيْنَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيْبِهِنَّ ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ يُّعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۭ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 59 (سورة الاحزاب)
(اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر چادریں لٹکایا کریں۔ اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی، اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے۔)
وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰي جُيُوْبِهِنَّ ۠ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ (سورة النور)
(اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں)