1. ہوم/
  2. نظم/
  3. فرحان سعید/
  4. وفا کے معنی وفا نہیں تھے۔۔۔!!

وفا کے معنی وفا نہیں تھے۔۔۔!!

خان

میں اپنے گزرے دنوں کو جب بھی ٹٹولتا ہوں

حسین یادیں پھرولتا ہوں

وفا کے معنی کو کھوجتا ہوں

حسین لمحوں کو سوچتا ہوں

اور اس کی آنکھوں میں جھانکتا ہوں

تو جا نتا ہوں

وفا کے معنی وفا نہیں تھے

وفا کے معنی وفا نہیں تھے

میں کتنی مدت سے دل ہتھیلی پہ لے کے بیٹھا تھا اس کے آگے

کہ اس کے بدلے وفا ملے گی

وفا کے بدلے وفا ملے گی

مگر مجھے کب پتا تھا یہ سب

وفا کہ معنی وفا نہیں ہیں

وفا کے معنی وفا نہیں ہیں

یہ بھید کھلناتھا مجھ پہ شاید

کہ دل تو دکھنا تھا میرا شاید

کہ جس کو دل سے میں پوجتا تھا

اسی کے ہاتھوں سے ٹوٹنا تھا

وفا کا دامن تو چھوٹنا تھا

اور اب تو مجھ کو یہ ماننا تھا

وفا کے معنی وفا نہیں تھے

وفا کے معنی وفا نہیں تھے