1. ہوم
  2. مختصر
  3. معاذ بن محمود
  4. مکافاتِ عمل

مکافاتِ عمل

ملک صاحب کو پنجاب حکومت کے نئے فارمیسی قانون پہ بہت غصہ تھا۔

انہوں نے دیگر بھائیوں کے ساتھ مل کر ہڑتال اور احتجاج کا اہتمام کیا۔ تمام شہر کے میڈیکل سٹور بند کیے گئے۔

ملک صاحب احتجاج میں مصروف تھے کہ خودکش حملہ ہوگیا۔

ملک صاحب کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوائیاں بروقت نہ ملنے کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہو گئے۔

دوائیاں نہ ملنے کی وجہ میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کے باعث بندش تھی۔