یہ شخص مسئلہ کُن ہے سر۔۔
ایک نے دوسرے کی میز پر ایک فائیل میں لگے پہلے صفحے پر موجود ایک شخص کی تصویر پر اپنی شہادت کی انگلی سے کھٹکھٹاتے ہوئے اشارہ کیا۔
کیا کرتا ہے یہ۔۔
دوسرے نے فائل کا غور سے مطالعہ کرتے ہوئے پہلے سے سرسری انداز میں دریافت کیا۔
سماجی شعور پھیلاتا ہے سر۔ مزاحمت کرتا ہے۔ اور تو اور لوگوں کو بھی اکساتا ہے۔ گستاخ ہے سر۔۔ آگہی دیتا ہے اور انقلاب چاہتا ہے۔ فتنہ لکھتا بولتا اور سنتا ہے سر۔
پہلے نے بتایا۔۔
ہاں اس کا فیصلہ رات ہو چکا تھا۔۔
اسے اٹھا لو۔۔