راجہ داہر تاریخ کا کردار جس کی شخصیت کی صداقت پر ہمیشہ تاریخ کا دھندلاپن طاری رہے گا۔
کچھ کے نزدیک ولن اور کچھ کے نزدیک ہیرو۔ خدا جانے کب ہم تاریخی مغالطے درست کر سکیں گے۔
بہر حال ایک بات تو طے ہے کہ جو تاریخی بیانیہ تاریخِ پاکستان والے بن قاسم و حجاج بن یوسف کی بابت سناتے ہیں وہ مکمل سچ نہیں ہو سکتا۔ ۴۵۰ لونڈیاں رکھنے والا۔ دشمن راجہ کی خاندان کی لڑکیاں لونڈیاں بنا کر منگوانے والا حجاج کسی عورت کی آواز پر کیا لبیک کہے گا۔
آج اسی راجہ داہر کا جنم دن ہے جسے سندھی زمین زادے اپنی دھرتی کا ہیرو مانتے ہیں۔ جس نے اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے بیرونی لٹیروں اور حملہ آوروں سے مقابلہ کرتے جان دے دی۔ جس کی ہلاکت کے بعد اس کے گھرانے اور سندھ کی ہزاروں بیٹیاں غلام بنا لی گئیں اور حملہ آور انہیں لونڈیاں بنا کر بغداد ساتھ لے گئے۔
آپ کو یہ بتانا ہے آپ مطالعہ پاکستان میں جو چاہے سچ اور جھوٹ پڑھیں اور پڑھائیں، سندھی ابھی تک اپنے قوم پر ہونے والی اس بیرونی جارحیت کو اور اس کا مردانہ وار مقابلہ کرتے اپنے راجہ کو نہیں بھولے۔
سندھی زمین زادوں کو ان کے آنجہانی راجہ داہر کا جنم دن مبارک ہو۔