1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. سید حسین عباس/
  4. اگاوے امریکانا

اگاوے امریکانا

یہ ایک جَانا پہَچانا پودا ہے ہمارے ہاں اسکو گھیکوار (Aloevera) بھی کہتے ہیں۔ پچھلے دنوں کتّے کے کاٹنے کی وجَہ سےاندرونِ سندھ ایک دس سالہ بچّےکی ہلاکت ہوئی۔ جس پر بڑا صَدمَہ ہوا۔

خیَال آیا کہ ہمارے گرد و نواح مِیں یقینا اللہ رب العزّت نے کچھ نہ کچھ ضرور انتظَام کیَا ہو گا۔

مَیں نے امِریکہ مِیں ایک خبَر پڑھی تھی کہ ایک سولہ سال کا لڑکا جس کو کتّے نے کاٹ لیا تھا۔ وہ ہسپتال میں داخل تھا اور انجکشن سے نتائج خاطر خواہ نہ تھے۔ ایک روز ایک نرس اس پودے کا گملہ لے کر سامنے سے گذری تو اس مریض نے دوڑ کر وہ گملہ چھین لَیا اور پودے کو ککڑی کی طَرح چبَا کر کھَا گیَا۔ نرس بہت پریشان ہوئی مَگر شام تک کے مشَاہدے سے معَلوم ہوا کے مَریض کی صحْت کچھ بہَتر ہوتی نظر آئی۔ تو اسی پودے کا مَزید استْعمال کیَا گیَا۔ اور مَریض صحْت یابْ ہو کر گھَر چلَا گیَا۔

کوئی بْیس سَال پہَلے مَیں نے یِہ خبَرپڑھی تھی۔ اس دس سالہ حَسن کی افسوس ناک خَبر کو سن کر مجھے یِہ بات یاد آ گئی۔ مِیں نے اس کے محفوظ پہْلوؤں کو انٹرنیٹ پر مطالَعہ کیَا اور کئی جَگہ دیکَھا کہ یہ ہائڈرو فوبیا (کتّے کے کاٹے کی بیَماری) مِیں فَائدہ کرتا ہے۔ مَیں یہ تاثر نہِیں دینا چَاہتَا کہ یِہ مکّمل علِاج ہے مَگر کچھ نَہ ہونے پر اس کو آزمایا جَا سکتا ہے۔ ہومیو پیَتھی مِیں اس کا مدر ٹنَکچربھی ملتَا ہے۔ اسے بھی بِیس بَیس قطْرے آدھے کَپ پانی مِیں دیاجَا سَکتاہے۔ جیسے ہی انجکشن میسّر آجَائے، اسے بھی استْعمال کر لیَا جَائے۔

اس پودے کے بہت سے نام ہیں امْریکہ مِیں اسے اگاوے کہتے ہیں اور انگریزی مِیں اسْکا معَروف نام سنچری پلانٹ ہے۔ ہمارے ہاں یِہ اِلُو وِیرہ کے نام سے مشہور ہے۔ اسِکے بےشمَار فَائدے ہیں ۔ عُمومی طور پر سب ہی جَانتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری اس معلومات سے عوام الّناس کو فائدہ پہنچے آمِین۔

سید حسین عباس

Syed Haseen Abbas

سید حَسین عبّاس مدنی تعلیم ۔ایم ۔اے۔ اسلامیات۔ الیکٹرانکس ٹیلیکام ،سابق ریڈیو آفیسر عرصہ پچیس سال سمندر نوردی میں گذارا، دنیا کے گرد تین چکر لگائے امام شامل چیچنیا کے مشہور مجاہد کی زندگی پر ایک کتاب روزنامہ ’امّت‘ کیلیئے ترجمہ کی جو سنہ ۲۰۰۰ اگست سے اکتوبر ۲۰۰۰ تک ۹۰ اقساط میں چھپی۔