1. ہوم/
  2. کالمز/
  3. سید حسین عباس/
  4. اندھیر نگری چوپٹ راج

اندھیر نگری چوپٹ راج

آج پاکستان میں اندھیر کا ماحول ہے۔ تہذیب کے معروف طریقے بھلا دیئے گئے ہیں۔ مجرموں کے جو نخرے یہاں اٹھائے جا رہے ہیں۔ آج تک دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا۔ جن لوگوں کو عَدالتوں سے سزا ہو چکی ہے۔ انہیں کیسی کیسی سہولتیں دی جارہی ہیں۔ کیا پہلے کبھی ایسا ہوا ہے۔ ذرا دیکھئے تو میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطل کر دی جائے۔ بھئی سارے قیدیوں کو رہا کردیں۔ گراؤنڈ تو بہت سارے ہیں۔ ہمدردی کا گراؤنڈ سب سے بڑا ہے۔ اخراجات میں کمی کا گراؤنڈ بھی بہت اہم ہے۔ جس جس کا ممکن ہو باہر بھیج دیں۔ مجرموں کو رکھ کر ہم کیا کریں گے۔ جو لوگ باہر بھیجے جائیں انکو اخراجات کی مد میں کچھ جہیز بھی دیں آخر رخصتی ہے نا۔

مجھے تو لگتا ہے کے عمران خان جیسا آج تک اقتدار پر نہیں آیا۔ کہ مجرموں کے تو مزےآ گئے۔ قانون اسقدر کنفیوز ہے کہ اسے بھی چکّر آ رہے ہیں۔ نیب، عدالت، وزیر اعظم، بھلا کہاں جائے اور کس کی سنے۔ کیونکہ سب آزاد اور خود مختار ادارے ہیں۔

عوام پر سکتا طاری ہے۔ جولو گ پاکستان کا سب کچھ لوٹ لے گئے، ان سے زیادہ محترم کون ہے۔ ہم سے بڑا نااہل کون ہےساری زندگی ایمانداری سے کام کیا اور بڑھاپے میں خانماں برباد ہیں۔ بس ایک خود ساختہ امّید رہ گئی ہے، کہ ایمانداری کا انعام اللہ سے ملے گا۔

میں دیکھ رہا ہوں یہ لوگ برسوں حکومت کرتے رہے اور انہوں نے اپنے صوبے کا ستیا ناس کر دیا۔ غربت کیا ختم کرتے انہوں نے غریب کو ہی ختم کرنے کا ٹھیکہ لے لیا۔ دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان کو بچانا ہے۔ سب تو کھا گئے ہو جو بچ گیا ہے۔ اسے بھی کھانا ہے۔ کوئی اور کھا کر ختم نہ کر دے۔ اس کاروبار میں مجھے تو عمران خان ان کے سہولتکار نظر آتے ہیں۔ جب تو ان مجرموں کی موجِیں ہیں۔

اس ملک میں سب سے احمق عوام النّاس ہیں، انکا نہ ایمان اور نہ ایقان کسی کمال پر نظر آتا ہے، لِہٰذا اللہ کی طرف سے کسی مدد کی کیا امّید کی جائے۔ ان لیڈروں کے اعمال تو ایسے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی نہ ہوتا مگر آپ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ انکے لیئے خوار ہو رہے ہیں۔ جو ہماری طرح نام نہاد شرفاء ہیں انکی عملی صلاحیتیں ناپید ہیں۔ بس تماشائی ہیں۔

ایک آدمی کے ایماندار ہونے سے کیا ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان نام نہاد علماء نے جو بگاڑ پیدا کیا ہے کسی اور نے نہیں۔ آخرت میں ان کا جو حشر ہو گا۔ وہ تو یہ بھگتیں گے، مگر ہم تو یہاں بھی بھگت رہے ہیں اور آخرت بھی کچھ اچھّی نظر نہیں آتی۔ تو سراسر خسارہ تو ہمارے ذمّہ ہے۔ ناامّیدی اور شکست خوردگی کا یہ عالم ہے کہ کسی سے کیا کہیں کہ

اٹھّو وگرنَہ حشَر نَہ ہو گا پِھر کبھی

دوڑو زمانَہ چَال قیَامت کی چَل گیَا

ان ٹھگوں نےملکر پاکستان کو لوٹا ہے۔ اور عمران خان کے ذریعہ سب لے کر بھاگنے والے بھی ہیں اور جب کامیابی سے دوڑ جائیں گے تو آپس میں بیٹھ کر تبصرہ کریں گے۔ بیچارہ عمران خان۔

انکی ٹھگیائی یہ ہے کہ کہتے ہیں کہ فلاں مر گیا تو ذمّہ داری عمران خان پر ہے۔

سید حسین عباس

Syed Haseen Abbas

سید حَسین عبّاس مدنی تعلیم ۔ایم ۔اے۔ اسلامیات۔ الیکٹرانکس ٹیلیکام ،سابق ریڈیو آفیسر عرصہ پچیس سال سمندر نوردی میں گذارا، دنیا کے گرد تین چکر لگائے امام شامل چیچنیا کے مشہور مجاہد کی زندگی پر ایک کتاب روزنامہ ’امّت‘ کیلیئے ترجمہ کی جو سنہ ۲۰۰۰ اگست سے اکتوبر ۲۰۰۰ تک ۹۰ اقساط میں چھپی۔