بعد احمد ص کے جو یثرب میں ہوا بھول گئے
کیسے دروازہ گرا، کس پہ گرا بھول گئے
عافیہ کے لیے روتے ہیں مسلمان مگر
ہائے زہرا س ! تری تُربت کا پتہ بھول گئے
آگ جس نے بھی لگائی تھی تمھیں یاد نہیں
تم نبی زادی کی جلتی وہ عباء بھول گئے؟
پہلوئے زہرا س شکستہ، وہ لہو بہتا ہوا
ہائے محسن ع کی شہادت بھی بھلا بھول گئے ؟
میں مقصر سے یہ کہتی ہوں کبھی غور کرو
تم ولایت کو نہیں بھولے، خدا بھول گئے
یاد رکھو میری بی بی ھے ولایت کی امیں
آج شیعہ اسی بی بی س کا کہا بھول گئے
آج ناموسِ رسالت انھیں یاد آئی بتول !
وہ جو مانگا تھا نبی ص نے وہ صلہ بھول گئے