مِری حیات کا مرکز ہے وہ محمد ﷺ ہیں
جو معجزات کا مرکز ہے وہ محمد ﷺ ہیں
تمام نبیوں کو صدقہ ملا محمد ﷺ کا
جو سب صفات کا مرکز ہے وہ محمد ﷺ ہیں
اگر نہ ہوتے محمد ﷺ تو کچھ نہیں ہوتا
جو کائنات کا مرکز ہے وہ محمد ﷺ ہیں
وہ لاشریک ہے اُس کا شریک کوئی نہیں
جو اُس کی ذات کا مرکز ہے وہ محمد ﷺ ہیں
اُتر کے عرش سے آتے ہیں حرف کاغذ پر
جو میری نعت کا مرکز ہے وہ محمد ﷺ ہیں