زندگانی کا قرینہ آ گیا
آمنہؑ کے گهر خزینہ آگیا
رحمتوں کی انتہا ہونے لگی
پوری نبیوں کی دُعا ہونے لگی
شہرِ مکہ میں مدینہ آ گیا
ابتداے پنج تنؑ ہے مرحبا
نوریوں کی انجمن ہے مرحبا
نوح کا در پہ سفینہ آ گیا
جن کی بیٹی وارثِ تطہیر ہے
خُلد جن کی باخدا جاگیر ہے
اُن سے حُوروں کو قرینہ آگیا
اُن کے بیٹے شبر وشبیرؑ ہیں
ساقئ کوثر کی جو تفسیر ہیں
جن کے ہاتهوں جام پینا آگیا
وه محمّدﷺ سب سے برتر ہیں بتول!
یہ فرشتے اُن کے نوکر ہیں بتول!
چل کے گهر میں طُورِ سینا آ گیا