ایک دوست بتارہے تھے کہ ان کی بھکر میں کچھ جگہ ہے جہاں سفیدہ لگا دیتے ہیں پانچ چھ سال بعد اچھے پیسے دے جاتا ہے۔ ہم نے کہا سفیدہ کے علاوہ بھی ایک دو اقسام اس علاقے میں بکثرت کاشت کی جاتی ہیں جن سے زیادہ تر چپ بورڈ بنتا ہے۔ کہتے نہیں سفیدہ میں زیادہ فائدہ ہے کیونکہ ان کے پتے علیحدہ سے بہت مہنگے بک جاتے ہیں۔
ہم نے کہا یوکلپٹس آئل نکالتے ہوں گے، کہتے وہ کیا ہوتا؟ ہم تو بھٹے والوں کو بیچتے ہیں۔ وہاں یہ بہت ہی زبردست طریقے سے جلتے ہیں۔ عرض کیا کہ وہاں ایک چھوٹا سا سٹیم ڈسٹیلیشن آئل ایکسٹریکشن پلانٹ لگالیں۔ یوکلپٹس آئل بھی نکالیں اور پتے تو باقی ویسے کے ویسے ہی بچ جائیں گے وہ پھر سے بیچ دیں۔
کچھ دیر گوگل پر یوکلپٹس آئل کے بارے میں معلومات لیتے رہے پھر کہتے بخدا ہم تو صرف اپنی نالائقیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے غریب ہیں ورنہ وسائل تو راستوں میں پڑے ٹھڈے کھارہے ہیں۔