1. ہوم/
  2. نظم/
  3. فاخرہ بتول/
  4. محبت ھار جاتی ھے

محبت ھار جاتی ھے

محبت کی کہانی کا عجب کردار ہوتا ھے

کبھی خوشبو کی صورت میں،

بکھرتی ھے ـــ سنورتی ھے

ہوا پہ رقص کرتی ھے

کبھی کانٹوں پہ چلتی ھے تو ننگے پیر چلتی ھے

کبھی یہ تخت پر بیٹھے،جہاں پہ راج کرتی ھے

کبھی تاراج ہوتی ھے

کبھی تاراج کرتی ھے

یہ خود زندہ ھے صدیوں سے

جہاں کو مار جاتی ھے

محبت اور اَنا کی جنگ میں اکثر


فاخرہ بتول

Fakhira Batool

فاخرہ بتول نقوی ایک بہترین شاعرہ ہیں جن کا زمانہ معترف ہے۔ فاخرہ بتول نے مجازی اور مذہبی شاعری میں اپنا خصوصی مقام حاصل کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ فاخرہ بتول کی 18 کتب زیور اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جو انکی انتھک محنت اور شاعری سے عشق کو واضح کرتا ہے۔ فاخرہ بتول کو شاعری اور ادب میں بہترین کارکردگی پر 6 انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔