1. ہوم/
  2. مختصر/
  3. عماد ظفر/
  4. اظہار رائے

اظہار رائے

تجربہ بہت بڑا استاد ہوتا ہے اس لیئے دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور اختلاف رائے کی آزادی ہونی چاہیئے۔ محفل میں موجود تمام حاضرین نے اسے خوب داد دی۔

میں نے اس کی بات کاٹی اور کہا لیکن تجربات اور سب کے اپنے اپنے حالات واقعات پر مبنی ہوتے ہیں۔ اور آرا اپنی اپنی سمجھ بوجھ اور مشاہدات کے مطابق ہوتی ہیں اس لیئے انہیں دوسروں پر تھوپا نہیں جا سکتا اور نہ ہی آرا کو قیدی بنایا جا سکتا ہے۔۔

یہ بات سن کر وہ غرایا اور کہا تم کیسے یہ بات بول سکتے ہو۔

میں نے جواب دیا اپنے تجربے کی بنیاد اور رائے کی بنا پر۔

وہ دھاڑا اور بولا تم ہم پر اپنا تجربہ اور رائے مسلط کرنا چاہتے ہو ہو۔

اس محفل سے فورا دفع ہو جاو۔

عماد ظفر

Imad Zafar

عماد ظفر  ابلاغ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ ریڈیو،اخبارات ،ٹیلیویژن ،اور این جی اوز کے ساتھ  وابستگی بھی رہی ہے۔ میڈیا اور سیاست کے پالیسی ساز تھنک ٹینکس سے وابستہ رہے ہیں۔ باقاعدگی سے اردو اور انگریزی ویب سائٹس، جریدوں اور اخبارات کیلئے بلاگز اور کالمز لکھتے ہیں۔