سُخن کدہ کے انویسٹگیشن سیل کے انچارچ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر یاسمین کے مد مقابل ایک خاتون مد مقابل کو NA 120 سے میدان میں اتارا جائے گا۔ ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مریم نواز شریف NA120 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مد مقابل ہوں گی۔ یہ خبر غیر جمہوری طاقتوں کے لیئے کسی سانحے سے کم نہیں کہ نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے بجائے اپنی دختر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور یہ فیصلہ اس بات کی غمازی ہے کہ نواز شریف اب غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ڈٹ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مشاہد الہ خان جیسے بے باک اور نڈر سیاست دان جو کہ ہمیشہ سے جمہوریت کے حقوق کیلئے برسر پیکار رہا ہے اس کو بطور وزیر ماحولیات تعینات کرکے نواز شریف غیر جمہوری قوتوں کو کھلم کھلا پیغام دے چکے ہیں کی اب یا تو تخت یا تختہ۔ حلقہ 120 NA کی عوام نے مریم۔ نواز شریف کو ایک ممکنہ لیڈر کے طور پر خوش آمدید کہا ہے۔