نوجوانی میں مجھے افسانے اور کہانیاں لکھنے کا بہت شوق تھا۔ کئی کہانیوں پر پڑھنے والوں کو چونکایا بھی۔ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ ادبی رسائل میں شائع بھی ہوئیں۔
ان افسانوں اور کہانیوں کی لڑکی\عورت عموماً لوئر مڈل کلاس کی ہوتی تھی اور میں ہر افسانے میں اس کا نام حمیدہ رکھتا تھا۔ میرے ساتھی اسٹوڈنٹس اکثر پوچھا کرتے تھے کہ تمھاری ہر کہانی کی لڑکی کا نام حمیدہ ہی کیوں ہوتا ہے؟ اور میں مسکرا دیتا۔
پھر یہی سوال ایک بار ایک یوتھ شو میں حاضرین کے سامنے کیاگیا تو میرے منہ سے برجستہ نکلا "کیونکہ میں 'اوصافِ حمیدہ' سے واقف ہوں"۔