نس بندی
عادل سیمابنظم0199
آدمی نہیں مارا
سوال مارا ہے
سوال کافر تھا
سوال مرتد تھا
سوال انکار تھا
سوال سازش، سوال غدار تھا
مارنے پر سوال تھا
سو مارنا ضروری تھا
مارنا مجبوری تھا
نہ مارتے تو مر جاتے
دلوں سے ڈر جاتے
ریاست کے لیے
سیاست کے لیے
روایت کے لیے
حکومت کے لیے
اندھی عقیدت ضروری ہے
اور سوال انکار ہے
سوال غدار ہے
انکار کو مارنا ضروری ہے
غدار کو مارنا ضروری ہے
آدمی نہیں مارا۔۔