1. ہوم/
  2. کالمز/
  3. سید حسین عباس/
  4. بجلی اورگیس میں سلیب کا عذاب

بجلی اورگیس میں سلیب کا عذاب

بجٹ بناتے وقت وزیر خزانہ اس بات پر بڑا زور دیتے ہیں کہ ہم نے غریبوں پرکوئی بوجھ نہیں ڈالا۔ اس بیان میں بڑی معصومیت ہے مگر ساری چالاکی سلیب میں ہوتی ہے، سلیب کیا ہوتا ہے؟ یہ بجلی کے یونٹ خرچ کرنے پر حد کا اندازہ ہے۔ مثال کے طور پر

پہلی سلیب 001 – 100 یو نٹ چارجز 5.79 روپیہ
دوسری سلیب 101-200 یونٹ چارجز 8.11 روپیہ
تیسری سلیب 201-300 یونٹ چارجز 10.20 روپیہ
چوتھی سلیب -700 301 یونٹ چارجز 15.45روپیہ
پانچویں سلیب 700 یونٹ سے اوپرچارجز 17.33روپیہ
اب اگر آپنے سات سو دس یونٹ خرچ کیئے ہیں تو آپ کو سات سو یونٹ تک 15.45روپیہ سے ادا کرنے ہوں گے اور دس یونٹ کے لیئے 17.33روپیہ ادا کرنے ہوں گے۔ ایک سے تین سو تک جو چارجز ڈالے گئے اسے یہ فلیٹ چارجز کا نام دے کر غریب آدمی کو فلیٹ کر دیتے ہیں گیس والے بجلی والوں سے بھی دو ہاتھ اگے ہیں۔ جن کے ریٹ کی پالیسی دگنا اور تین گنا ااضافہ پر منحصر ہے جو تمام یونٹ پر لاگو ہوتی ہے یعنی کوئی پالیسی نہیں ہے جسکی کچھ سمجھ آئے۔ 200 سے 300 پر ریٹ پر اضافہ 4 فیصد ہے جبکہ 300 سے 400 پر اور اضافہ تقریب 300 فیصد ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔ بجلی ہو یا گیس دونوں کے پاس نیچلے سلیب کا فائدہ صارف کو نہیں دیا جاتا۔ پھر دعویٰ ہے کہ غریب پر کوئی بوجھ نہیں ہے۔ خدارا کوئی ان کو دیکھے ورنہ یہ ہماری سانسیں بند کر دیں گے۔

سید حسین عباس

Syed Haseen Abbas

سید حَسین عبّاس مدنی تعلیم ۔ایم ۔اے۔ اسلامیات۔ الیکٹرانکس ٹیلیکام ،سابق ریڈیو آفیسر عرصہ پچیس سال سمندر نوردی میں گذارا، دنیا کے گرد تین چکر لگائے امام شامل چیچنیا کے مشہور مجاہد کی زندگی پر ایک کتاب روزنامہ ’امّت‘ کیلیئے ترجمہ کی جو سنہ ۲۰۰۰ اگست سے اکتوبر ۲۰۰۰ تک ۹۰ اقساط میں چھپی۔