1. ہوم/
  2. کالمز/
  3. سید حسین عباس/
  4. کیا دشمن ہمارے لیے اچھا استاد ہو سکتا ھے

کیا دشمن ہمارے لیے اچھا استاد ہو سکتا ھے

کافی عرصہ پاکستان سے باہرگذرا‍ اکثر گوروں کو مسلمانوں کا مذاق اڑاتے دیکھا مگر میں کیا کرتا۔ کیوں کہ یہ جھوٹ نہیں بول رہے تھے عراق اور کویت کی جنگ کے دوراں بی بی سی کی جھوٹی خبر نشر ہوئی کہ گوروں نے ایسا کیمیکل صحرا میں چھڑک دیا ہے جو ہوا میں پھوار کی طرح موجود ہے جب یہ اس کو آگ لگا دیں گے تو پورا صحرا جہنم کی طرح جل اٹھے گا۔ عربوں کا ایک لڑنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ وہ صحرا کی ریت میں اپنے آپ کو دفن کر لیتے ہیں اور نلکی سے سانس لیتے ہیں (اور آجکل ریڈیو بھی سنتے ہیں) خبر سنتے ہی وہ مورچوں سے نکل بھاگے اور پکڑے گئے اس واقعہ کو بیان کر کے گورے ہنستے رہتے تھے۔ ان عربوں کی دوسری عقلمندی۔ میں عرض کروں کہ ان سب نے خصوصی طور پر سعودی عرب والوں نے تعلیم کے لیے اپنے لڑکے لڑکیوں کو امریکہ اور یورپ بھیجا اب آپ اندازہ کریں کہ دشمن آپ کے بچوں کو کیا پڑھا ئے گافی الحقیقت وہ آپ کے بچوں پر اپنا کلچر اور اپنی نحوست مسلط کرے گا اورفی الحقیقت یہی ہوا تمام نئی نسل خراب ہو گئی اسکو نہ دین کی سمجھ ہے نہ اس پر یقین شراب اور زنا عام ہو گیا۔ یہ چیزیں چھپانے سے نہیں چھپتی ہیں اور ان کے اثرات سے جو نتائج نکلتے ہیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں آج ان عربوں کا جو حشر ہوا ہے ( ا نہی مغربی اساتذہ کی وجہ سے) اور ہونے والا ہے حدیث مبارکہ میں پورے طور پر بیان ہوا ہے اسی طرح ہمارا حشر دیکھ لیں۔ ہم بھی اپنے اداروں سے اپنی کریم کو بھیجتے ہیں اور واپسی پر اکثر وہ نہیں ہوتے جو گئے تھے۔ (ذہنی طور پر) پھر گورے کا فلسفہ اور طرز زندگی ان کو اچھا لگنے لگتا ہے کہ تو بھلا ہم اپنے محاذ پر کیسے کھڑے رہ سکتے ہیں جو پرویز مشرف نے کیا آپ کے سامنے ہے ہماری فوج کے اعتبار سے ایمان اور جہاد کی وجہ سے ہمارا سپاہی بڑا دلیر ہوتا ہے۔ جبکہ امریکہ کی ٹریننگ کہتی ہے بس دیکھتے ہی گولی مار دو اور ایسی ہی تربیت پر سانحہ ساہیوال وجود میں آتا ہے۔ میں نے 65 کی جنگ میں دیکھا ہے کہ ہمارا سپاہی ایمان کی مضبوطی کی وجہ سے دشمن سے خوفزدہ نہیں ہوتا تھا اور کامیابی اس کا مقدر تھی۔ ہم اپنے بچوں کو مختلف مذہب اور کلچر اور ثقافت والوں سے تعلیم دلا تے ہیں تو وہ کیا تعلیم ہو گی بلکہ وہ اساتذہ ہمارے بچوں کوہمارےخلاف کر دیں گے۔ بنگلہ دیش کے انقلاب میں بنگال کے ہندوستانی اساتذہ کا بڑا کارنامہ تھا جس کی وجہ سے بنگال کو الگ کرنے میں مجیب الرحمان کو آسانی ہوئی۔
چین اور جاپان نے امریکا سے کیا سیکھا ہے۔ کیا خیال ہے؟ شمالی کوریا کو گوروں نے کچھ سکھایا ہے۔ آج چین کی سائنسی ترقی دیکھ کر دنیا دنگ ہے تو کیا یہ امریکہ سے پڑھ کر آئے ہیں؟
انڈیا میں ایک مسلمان سائنس داں نے نائٹ ویژن پر کام کیا ہے اور آج انڈیا کے تمام ٹئنکوں پر نائٹ ویژن کی سہولت موجود ہے۔ امریکہ میں پڑھ کر کیا تیر مارنا ہے۔

سید حسین عباس

Syed Haseen Abbas

سید حَسین عبّاس مدنی تعلیم ۔ایم ۔اے۔ اسلامیات۔ الیکٹرانکس ٹیلیکام ،سابق ریڈیو آفیسر عرصہ پچیس سال سمندر نوردی میں گذارا، دنیا کے گرد تین چکر لگائے امام شامل چیچنیا کے مشہور مجاہد کی زندگی پر ایک کتاب روزنامہ ’امّت‘ کیلیئے ترجمہ کی جو سنہ ۲۰۰۰ اگست سے اکتوبر ۲۰۰۰ تک ۹۰ اقساط میں چھپی۔