1. ہوم
  2. کالمز
  3. علی محمود
  4. سٹیپنی

سٹیپنی

کا لفظ گاڑی کے ایک ایسے ٹائر کے لئے استعمال ہوتا ہے جس کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب گاڑی کے کسی بھی ٹائر کے وجود میں ایسا زخم آجائے جس کی وجہ سے وہ بالکل کام کرنے کا قابل نہ رہے۔ مشکل وقت میں کام آنے کی وجہ سے اس کی بہت اہمیت ہوتی ہے یہ بات اپنی جگہ کہ اس کی اہمیت باقی کے چار ٹائروں کی طرح تو نہیں ہوتی لیکن بار حال اسکا ایک اہم مقام ہو تا ہے۔ اور اس کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے پاس نہ ہو یا آپ موٹر سائیکل چلاتے ہوں کیونکہ ان دونوں صورتوں میں کافی ذلت اور "فٹیک"کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح ہم اگر اپنی زندگی کا تجزیہ کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ ہماری زندگی میں کی طرح کے کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کو ہم عام حالات میں بالکل اہمیت نہیں دیتے عام حالات میں بہت بری طرح سے نظر انداز کرتے رہتے ہیں لیکن مشکل وقت میں وہ لوگ ہر چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہماری مشکل کو دور کرنے کو پہنچ جاتے ہیں۔ ہم اس طرح کے لوگوں کو بچوں کے اس کھلونے کی طرح استعمال کرتے ہیں جس کو بچے دل بہلا کر پاوں سے ٹھوکر مارکر غیر معینہ مدت کے لئے بستر کے نیچے یا سٹور کی کسی الماری میں پھینک دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا خیال اسی وقت آتا ہے جب باقی کوئی بھی آپ کے پاس نہ ہو یا آپ ان لوگوں کی طرف اس وقت توجہ دیتے ہیں جب کوئی دوسرا آپ کے پاس نہیں ہوتا۔ لوگوں کے ہجوم میں اس قسم کے لوگ بہت بری طرح سے نظرانداز ہوتے ہیں ہمارا دھیان ہمیشہ ان لوگوں کی طرف ہوتا ہے جن کو ہم زندگی میں بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں کبھی کسی مقصد کی وجہ سے کبھی کسی غرض کی وجہ سے۔ لیکن ہمیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ یہ لوگ بھی انسانوں کی طرح ہوتے ہیں ان کے بھی جذبے ہوتے ہیں ان کے بھی احساسات ہوتے ہیں اور عام لوگوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔ زندگی گاڑی سے بہت مختلف ہوتی ہے اس میں لوگوں سے جڑے جذبے اور امیدیں ہوتیں ہیں جن کا خون اوپر والی عدالت میں انتہائی سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔ لوگوں میں اور چیزوں میں ہمیشہ فرق رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کوئی بھی انسان فالتو نہیں ہوتا اس کی کسی نہ کسی جکہ کسی نہ کسی طرح سے اہمیت ہوتی ہے ہمیں لوگوں کو اپنی غرض سے باہر نکل کر دیکھنا پڑے گا اور ان کو ان کی خوبیوں سے پہچاننا ہو گا اسی صورت میں ہم اپنے ادرگرد کے لوگوں کے جذبوں کا ان کے احساسات کا ان کی خواہشات کا اور ان کی امیدوں کاخیال رکھ سکتے ہیں۔ آج اور ابھی سے اپنی زندگی میں ان لوگوں کی نشاندہی کریں جن کو آپ نے ہمیشہ اس کھلونے کی طرح استعمال کیا جس سے جب دل بہل جائے تو اس کو ٹھوکر مار کر دور کر دیا جاتا ہے یا جن لوگوں کو زندگی میں کی طرح استعمال کیا، اپنی زندگی میں ان کا سٹیٹس بدل دیں اور اپنے آپ سے عہد کریں کہ کسی انسان کے جذبوں کو کسی انسان کے احساسات کے ساتھ صرف اور صرف اپنی آنا کی تسکین کے لئے صرف اور صرف اپنے مطلب اور اپنی غرض کے لئے کبھی نہیں کھیلیں گے۔ آئیے میں اور آپ آج ہی خود سے عہد کریں کہ ہم گاڑی میں تو رکھ سکتے ہیں لیکن اپنی زندگی میں کسی دوسرے انسان کو کی طرح استعمال نہیں کریں گے۔ اپنے ہر عمل اور ہر بات سے پہلے بے جان چیزوں میں اور زندہ جیتے جاگتے احساسات رکھتے انسانوں میں فرق کبھی نہیں بھولیں گے اور کبھی کسی آنکھ میں آنسوکی وجہ نہیں بنیں گے۔